21 اکتوبر 2011 - 20:30

تحریک حماس نے کہا ہےکہ قومی مصالحت کے بعد ہی فلسطین میں کوئي انتخابات ہوسکتے ہیں۔

ابنا: حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے کہا کہ حماس انتخابات کی مخالف نہیں ہے بلکہ قومی مصالحت کے بعد ہی انتخابات ہونے چاہیں تا کہ آزاد اور شفاف انتخابات کرائے جاسکيں۔ برھوم نے کہا کہ مسئلہ انتخابات ان پانچ مسائل میں شامل تھا جن پر فلسطینی گروہوں نے قاہرہ میں اتفاق کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی گروہ کو یکطرفہ طورپر انتخابات نہیں کرانے چاہيں۔ فوزی برھوم نے کہا کہ انتخابات سے قبل قومی اتحاد کی حکومت تشکیل پاجانی چاہیے تا کہ ہرطرح کی بدعنوانی سے دور رہ کر انتخابات کرائے جاسکیں۔ حماس کا کہنا ہے کہ فلسطینی انتظامیہ کے نام نہاد وزیراعظم سلام فیاض صہیونی ریاست  اور امریکہ کی پالیسیوں پرعمل کررہےہیں. ..........

/169